حفیظ شیخ

حفیظ شیخ اور ندیم بابر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ن لیگ کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر حفیظ شیخ اور ندیم بابر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ایس سی ایل) میں ڈالے جائیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان  مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اورمعاشی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والوں کو بھاگنے نہ دیا جائے، کرپٹ ٹولے کو برطرف نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے، چہرے بدلنے سے عمران مافیا کا ڈاکہ نہیں چھپے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وزراء خاص طور پر حفیظ شیخ اور ندیم بابر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ ملکی معاشی سالمیت خطرے میں ڈالنے والوں کو بھاگنے نہ دیا جائے۔ نالائق اعظم جب تک نہ بدلے گا، مہریں اور شکلیں بدلنے سے کچھ فرق نہیں پڑےگا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ نالائق اعظم مہروں سے کرپشن کراتا اور چوری سے عوام کی جیبیں کترواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہرے اور مہرے بدلنے سے عمران مافیا کا ڈاکہ نہیں چھپے گا، ان کو جیلوں میں جانا پڑے گا۔ 400 ارب کا چینی میں ڈاکہ اور جہانگیر ترین  برطرف؟ ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ اور ندیم بابر برطرف؟ 500 ارب کی دوائیوں کا ڈاکہ اور عامر کیانی برطرف؟ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو برطرف نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے