سی ٹی ڈی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پانچ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) محرم الحرام کی آمد پر سیکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خفیہ آپریشن کے دوران پانچ ملک دشمن دہشتگرد ہلاک کر دیئے، آپریشن کے دوران دہشگردوں سے بھارتی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگردوں کی ہلاکت اور خفیہ آپریشن سے متعلق بیان  میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہلاک کیئے گئے ملزمان کے کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگرد دہشتگردوں کی جانب سے بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے