یوم سیاہ

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل، آج کشمیری یوم سیاہ منارہے

اسلام آباد (پاک صحافت) کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی تلخ یاد میں رات 12 بجے سے کشمیریوں نے بھارتی فوجی قبضے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، مظفرآباد میں مظاہرین کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 76 برس سے بھارت نے طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کی آزادی دبا رکھی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اب اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے