حمزہ شہباز

کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جس کے لئے ٹھوس اقدامات کٗے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے سان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم ہوگئے، انہوں نے کاشتکاروں اور حکومتی حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی مشکلات کا پورا ادراک ہے، ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں کسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ اس ضمن میں بینک حکام سے رابطہ کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ اس پروگرام کو جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان بروقت کیا جائے گا، اس ضمن میں قومی اقتصادی کونسل میں تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے