مرتضی وہاب

کراچی کے شہری آسانی سے صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری آسانی سے صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا۔ ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر سے متعلق سی ای او واٹر کارپوریشن نے میئر کراچی کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ایک سافٹ ویئر سے عوام کو ای سلپ موصول ہو گی جس میں ٹینکر کی تمام معلومات ہوگی۔ 550 ٹینکرز میں ٹریکر نصب کیے گئے ہیں اور تمام ٹینکرز کی ونڈ اسکرین پر کیو آر کوڈ نصب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے