سی ٹی ڈی

کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر بہتر ہے، پولیس

کراچی (پاک صحافت) پولیس حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر بہتر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل سمیت اہم شاہراوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران ہوئے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مقدمات میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کے شاہ فیصل کالونی تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں فہیم خان، اکرم چیمہ، راجہ اظہر سمیت 14 نامزد اور 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔  پنجاب بھر سے اب تک 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے