دہشتگرد گرفتار

کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان گرفتار

کرا چی (پاک صحافت) کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کو بھی کنفرم کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق  گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے انکشافات کیے، گرفتار ارکان کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔ ملزم نے کہا کہ بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں وہ لوگوں کو جان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر ان کو بھتے کے لیے افغانستان سے کال کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے