شہباز شریف

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ، وزیر اعظم کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈنمارک میں عراقی سفارتخانےکے سامنے قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی سفارتخانے کے سامنےقرآن کی بےحرمتی پر مسلمانوں کوغم وغصہ ہے اور ہم پاکستانی بھی اس واقعے پر گہرے درد اور تکلیف میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے قرآن پاک کی بے حرمتی  کے واقعے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تسلسل سے مکروہ اور شیطانی واقعات رونما ہونے کے  پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہےجس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکیں۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ہم مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ہم منفی عزائم رکھنے والے ان چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے