سراج الحق

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک و قوم کے حقیقی ہیرو تھے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک و قوم کے حقیقی ہیرو تھے وہ اپنی خدمات و قربانیوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک و قوم پاکستان کے محسن سے محروم ہوگئی ہے، وہ پاکستان کے حقیقی ہیرو تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی  سراج الحق کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ان کی رحلت پر افسردہ ہے۔ وہ محسن پاکستان اور امت کے نگہبان تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے