شبر زیدی

ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا، سابق چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رہی تو 20 فیصد معاشی مسائل حل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیاء کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے