آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

لندن (پاک صحافت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سکیورٹی کے اسٹریٹجک امور پر برطانوی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے، جنرل عاصم منیر کو دورہ برطانیہ کی دعوت وزارت دفاع نے دی ہے۔ جنرل عاصم منیر کا دورہ برطانیہ پانچ دنوں پر محیط ہوگا، آرمی چیف کا عہدہ سنھبالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے۔

جنرل عاصم منیر پانچویں یو کے پاک اسٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کریں گے، پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی، کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے، کانفرنس کے مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے