چینی صدر

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر چین شی جن پنگ نے آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اور پاکستان اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلی سطح کے تبادلے برقرار رکھے، دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔

شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کیلئے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے