چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیرِ اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو اور دیگر حکومتی شخصیات سے بھی چینی نائب وزیرِ اعظم کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ خیال رہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے