احسن اقبال

چین کیساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔ احسن اقبال

بیجنگ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے چین کے پرامن عروج اور اقتصادی ترقی میں سی پی سی کے کردار کو سراہا جبکہ سالانہ دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

احسن اقبال نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو جیسے اقدامات شروع کرنے پر صدر شی کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں فریقوں نے چین میں پاکستانی نوجوان سیاسی رہنماؤں اور پیشہ ور افراد کی خصوصی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کے لئے آئی ڈی سی پی سی کی حمایت کے طریقوں پر کام کرنے اور سی پی سی کے گورننس ماڈل پر تجربات کے اشتراک پر اتفاق بھی کیا۔

ملاقات میں دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ، اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کا استعمال، برآمدات میں اضافہ اور صنعت کاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کے لئے مسٹر لیو جیان چاو نے کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے