نور عالم خان

چیف جسٹس کس قانون کے تحت تنخواہیں بڑھا رہے ہیں؟ نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کس قانون کے تحت آڈٹ نہیں کرارہے اورکون سے قانون کے تحت تنخواہیں بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھا دیا۔ نور عالم خان  نے کہا کہ 2010 سے سپریم کورٹ کا آڈٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک غریب ہورہا ہے اور یہ لوگ پلاٹوں کے پیچھے لڑ رہے ہیں، بھاشا ڈیم کیلئے کتنے پیسے جمع اور خرچ کتنے ہوئے، ڈیم فنڈز کا آڈٹ کرانا چاہتے ہیں۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ادارے نے اسٹیٹ بینک کو روک دیاکہ فنڈ کی تفصیلات نہیں دینی، کرپشن کےجتنےکیس پکڑتا ہوں ان پر عدالتیں اسٹے آرڈر دے دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے