پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی ہر جلسے میں صحت کارڈ کا حوالہ دیتے تھے۔ پرویز خٹک

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہر جلسے میں صحت کارڈ کا حوالہ دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 سے 2018ء تک ہر ادارے میں اصلاحات کی پوری کوشش کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پر اعتبار کرنا چاہئے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر منتخب لوگوں کو لایا جس کی وجہ سے یہ سب کچھ بھگت رہے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن آیا تو چیئرمین پی ٹی آئی ہر جلسے میں صحت کارڈ کا حوالہ دیتے تھے، میری پوری زندگی عوام میں گزری ہے، مجھے پتہ ہے کہ عوام کن مسائل سے گزر رہے ہیں، میری کوشش تھی کہ وہ کام کیا جائے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کوششیں کیں، لوگ اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کیلئے آسانیاں پیدا ہوں، میں نعروں پر یقین نہیں کرتا، عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے