حمزہ شہباز

چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ پراجیکٹ کے امور کو جلد  حتمی شکل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا، چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے  ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے