آصف زرداری

پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے۔ آصف علی زداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آمر مٹ جاتے ہیں  اور تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو ضیاء الحق نے عوامی اور جمہوری حکومت ختم کی۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ 44 سال پہلے ہوئے سانحہ کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل سکا۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 1977 کو عوامی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو آج ملک کی سمت مختلف ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے