یوسف رضا گیلانی

چاہتے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آئیں اور الیکشن لڑیں ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ہمارا کسی جماعت سے الیکشن کا اتحاد نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کے لیے میاں نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے