سینیٹ

پیپلزپارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی خالی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب ہوا جس میں سے 4 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نشست پر حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپنی ہی خالی کی ہوئی نشست پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا، نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سینیٹ نشستوں پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف اور شہبازشریف سے مصافحہ کیا۔ مصافحہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔

سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی جبکہ سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ ریٹرننگ افسر نے گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے