پیپلزپارٹی اجلاس

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا ہے، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی سی ای سی ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے اجلاس میں چند فیصلے کیے گئے جن میں سے پہلا یہ کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، دوسرا یہ کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے اور تیسرا یہ کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیپلزپارٹی قیادت نے فوری طور پر ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے