شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کبھی الیکشن سے نہیں بھاگی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی الیکشن سے نہیں بھاگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی الیکشن سے نہیں بھاگتی اس لیے وفاق سے گزارش کی تھی کہ الیکشن کے لیے 15 ہزار اہلکار دیئے جائیں۔ درخواست کی تھی کہ الیکشن دو مراحل میں کرانے کی اجازت دی جائے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 23 اکتوبر کو الیکشن کرانے کو تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ہماری تجاویز رد کردی ہیں۔ ایک ہی مرحلے میں الیکشن کرانا ہمارے لیے مشکل تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے