مراد علی شاہ

شہدائے سانحہ کارساز کیوجہ سے ہی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہدائے سانحہ کارساز کی وجہ سے ہی آج پیپلزپارٹی زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر اپنی جلاوطنی ختم کرکے واپس آئی تھیں، وہاں جشن کا سماں تھا، چاروں صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں پیپلزپارٹی کے جیالے کراچی اپنی لیڈر کو خوش آمدید کرنے آئے تھے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جب دن کے وقت ان کا طیارہ اترا تھا، پورے ملک میں یہ نعرہ گونجا تھا، بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی، پھر کارساز پر دو دھماکے ہوئے، ان دھمکوں میں پیپلزپارٹی کے 180 جیالے شہید ہوئے۔ شہید محترمہ کی بہادری مثال ہے کہ اگلے روز وہ اسپتال گئیں، شہداء کے گھر گئیں، ان دہشت گردوں نے 27 دسمبر کو محترمہ کو راولپنڈی میں شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بہت گہما گہمی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کو بتایا ہے ہمارے پاس نفری نہیں ہے، اس وقت الیکشن میں ہماری سب سے بہتر پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے