بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے وجود سے اب تک ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو آج بھی اسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ اس نے 1965ء کی جنگ میں کیا تھا۔ حالیہ غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سدباب کرنے کے لیے اسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ آج کا دن مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد کے ذریعے قوم کڑے سے کڑے امتحان میں بھی سرخرو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارضِ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے