پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2024 کے لیے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیانوالہ فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے، بلاول بھٹو 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لیے جائیں گے، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔

بلاول بھٹو 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ دادو میں جلسہ کریں گے جبکہ 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسیٰ، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔ 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے جبکہ بلاول بھٹو 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے