بلاول بھٹو شہباز شریف

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والا واقعہ جگ ہنسائی کا سبب بنا، حکومتی وزراء کو رویہ سب نے دیکھ لیا ہے۔ ہم نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے، جس پر اپوزیشن مل کر عمل درآمد کرے گی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں اور اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا اس سے وزراء کی کیا عزت رہ گئی ہے، ہم شہباز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے مل کر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے