بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزبِ اختلاف میں آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزبِ اختلاف میں آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا، پی پی پی اور اس کی قیادت کے خلاف بدترین میڈیا ٹرائل ہوتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی صحافت پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شب خون مارنے کا موقع ڈھونڈتی ہے، یہ سوچ آزادی صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں، جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لیے پیپلز پارٹی صحافی اتحاد سدا بہار اور مضبوط رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ میڈیا ٹرائل کے باوجود پی پی پی کبھی آزادی صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، ہم جاننے کے حق کے قانون کو وسعت دینے اور من و عن عملدرآمد میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور صحافی حقوق کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گی،  آزادی صحافت کے لیے مثالی ماحول کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، عوام میں میڈیا لٹریسی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے