سید خورشید شاہ

پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائی آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت خطرناک اژدھا بن چکی ہے، اس معیشت کو درست کرنا بڑا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کے مطابق سیاست دانوں کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا کیونکہ اعتماد ہوگا تو ہم اس خراب معیشت کو درست کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے