اسحاق ڈار

پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ

واشنگٹن (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کلب کے تقریباً 27 ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے موجودہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پیرس کلب میں چین کے قرضوں کا حصہ 23 ارب ڈالر ہے، پاکستان قرض کی اصل رقم کو کم کرنے کے بجائے ری شیڈولنگ ٹھیک سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دو طرفہ قرض دہندگان کیلئے یکساں شرائط پر تنظیم نو کا خواہاں ہے، قرض پر ڈیفالٹ، دسمبر میں ہونیوالے بانڈز کی میچورٹی تاریخ میں توسیع کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے