مریم نواز

پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کیلئے مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گی۔ نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شرکت کریں گی اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کل سے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر و ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر کل سے جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیرمعینہ مدت کیلئے ہوگا یا نہیں فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے