رانا تنویر

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہیں۔ رانا تنویر

شیخوپورہ (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سیلاب سے دوچار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کررہے ہیں۔ اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا ہے۔ عمران خان کے افواج پاکستان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے۔ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔ پاکستان کو کسی فرد واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے