خورشید شاہ

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف ایک ہی موقف ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کا موقف ایک ہی ہے۔ مل کر عوام دشمن حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا۔ حالات کے ساتھ فیصلے بدلتے بھی ہیں اور بگڑتے بھی ہیں۔ میری شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ بات ہوئی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ میری رائے کو اہمیت دی ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ لوگ جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور اس سے کس کو فائدہ ہورہا ہے۔ ان کے جانے کے بعد جب یہ معاملہ کھلے گا تو یہ پاکستان اور دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سرکیولیشن آف منی نہیں ہے۔ لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے