پیپلزپارٹی

پی پی نے استعفوں کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا

کراچی (پاک صحافت) پی پی نے اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اہم اجلاس پانچ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ جس میں اہم معاملات کے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پانچ اپریل کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوس کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پی پی کی سینٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی کے ممبران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت اسمبلیوں سےاستعفوں کے معاملے پر فیصلہ کرے گی۔ اس حوالے سے پی پی رہنماوں کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پی ڈی ایم قائم رہے تمام معاملات سی ای سی میں رکھے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر تمام جماعتیں اسمبلیوں سے استعفوں پر متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے