خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ کی درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے  پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خورشید شاہ کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما خورشید شاہ کی جانب سے عدالت میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔ اس موقع پر خورشید شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت پروسیڈنگ سے استثنیٰ کا معاملہ ڈویژن بینچ کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ عدالتِ عالیہ نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے پروڈکشن آرڈرز کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  کر رکھا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے