سپریم کورٹ

پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کرانے کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کرانےکی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے بیر سٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے