اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی پر وکلاء کے چھوٹے سے گروہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر وکلاء کے چھوٹے سے گروہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کے وکلاء کو دلائل دینے کا موقع دیا گیا، بہت سارے ایسے قانونی نکات رکھے گئے جو تضادات کا مجموعہ ہیں، پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف کیا ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے الیکشن متنازعہ ہیں، میں پارٹی کا بانی رکن ہوں۔ آج ایسے افراد پارٹی کا حصہ ہیں جن کو آئے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، آج وہ بھی ہمیں پارٹی کا رکن ماننے سے انکار کر رہے ہیں، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں شفاف انٹرا پارٹی انتخابات چاہتے ہیں، آج جمہوریت کیوں کمزور ہے؟ قومی الیکشن کی طرح انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے