عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے ریلیف پیکج کو چیلنج کرکے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کے لئے دئے گئے ریلیف پیکج کو چیلنج کرکے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے تحریک انصاف کی جانب سے بجلی سبسڈی کو چیلنج کے جانے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے 100 یونٹ مفت بجلی دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر کے انتہائی قابل مذمت قدم اٹھایا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ایک کسان، فیکٹری ورکر، مزدور اور دیہاڑی دار کے لیے یہ ریلیف پیکیج انتہائی ضروری تھا، غربت عوام کے لئے مہینے کی کمائی سے بجلی کا بل ادا کرنا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہ آیا، ان کو تکلیف ہوئی کہ عام آدمی اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے