ڈاکٹر امجد

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجد نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر امجد نے پی ٹی آئی کے تینوں عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، وہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز اور رکن سینٹرل کور کمیٹی تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے کام سے ملک کے عوام پریشان ہوں تو درست نہیں، انصاف اور اصول پسندی خود تحریک انصاف میں نہیں ہے، چند افراد عمران خان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنماوں نے پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے