اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرینگے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔ خیال رہے کہ اکبر ایس بابر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہٰذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے۔ اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم کے سامنے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیاں رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے