مریم اورنگزیب

آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں، عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب، ان کے صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے۔ عمران صاحب پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں۔ آخر میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے