مولابخش چانڈیو

پی ٹی آئی کے پرندے اب جلد اڑ کر دوسری جگہ چلے جائیں گے۔ مولابخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں اس وقت پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف کے پرندے اب اڑ کر دوسری جگہ چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں کہلبلی مچی ہوئی ہے حکومت پریشان ہے، یہ جو گھوٹکی سے نکل رہے وہ لڑائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے عوام کو مہنگائی سے ستایا ہے، یہ کس منہ سے عوام کے اندر نکل رہے ہیں؟

مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی راستہ روک ہوئی یا کوئی ہنگامہ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، مخدوم صاحب سندھ میں ارباب کو لائیں یا کسی کو لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے پرندے اب جلد اڑ کر دوسری جگہ چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کہتے ہیں کے ہم پارٹی کہ ساتھ نہیں ریاست کے ساتھ ہیں، بتایا جائے کیا حکومت ریاست نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے