شہباز شریف

پی ٹی آئی کی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیلنے والی پی ٹی آئی کی ظالم و جابر حکومت سیاہ قوانین کے ذریعے مزید زندگی نہیں پاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکومت کی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

وزیرِ اعلیٰ کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم

کراچی (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے