پی ٹی آئی کارکنان نے فواد چوہدری کو ناسور قرار دے دیا

جہلم (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض کارکنان نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا ناسور قرار دیتے ہوئے  ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے لیے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ فواد چودھری کا اگلا اسٹیشن کون سا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف تیس چالیس افراد باہر نکلے، فواد چوہدری نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک کمیٹی بناکر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے