مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ رہنما ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر ملک احمد خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 اور ہتک عزت کے مقدمات درج کرانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ مقدمات کے حوالے سے کسی ریاستی ادارے سے اجازت نہیں لینی کیونکہ تمام ثبوت موجود ہیں۔

صوبائی وزیر ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری، قاسم سوری اور عمر چیمہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے آئین شکنی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے جبکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات چلانے پر غور کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے