خاوند بخش

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کوٹڑی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  تحریک انصاف کے مقامی رہنما  خاوند بخش نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری  اور عوام کی دیگر مشکلات پر وزیر اعظم عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی کے مقامی رہنما خاوند بخش نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما خاوند بخش نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو کچھ دیا نہیں  اور  اب تو خان صاحب سے ملنا بھی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ خان صاحب کو  بس ٹی وی پر ہی دیکھ لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نے پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو بہت مشکل ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ جہاں عام عوام مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،وہیں اب پی ٹی آئی کے اپنے ہی رہنما پارٹی کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے