ایاز صادق

جو پاکستان  کے خلاف چیزوں میں ملوث ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے، ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ جو پاکستان  کے خلاف چیزوں میں ملوث ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ اعظم خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انسان کا ضمیر  جاگ جائے تو  پھر وہ بیان دے دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اعظم خان نے اب  مناسب سمجھا تو  جا کر  بیان ریکارڈ کرادیا، جو خود چلا جائے اس کو روپوش کہتے ہیں لاپتہ نہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہوگی اس تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، امکان یہی ہےکہ 90 دن کا  الیکشن عمل ہو۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے مزید کہا کہ جس چیز  سے نواز  شریف گزر  چکے ہیں وہ ہی بہتر جانتے ہیں، نواز شریف  الیکشن مہم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز  شریف سوچ سمجھ کر  واپس آنےکا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے