طارق بشیر چیمہ

پی ٹی آئی حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ ہم تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس کا ہمیں پتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لائیں گے مگر تحریک عدم اعتماد کے بعد جبکہ اپوزیشن نے ہمیں پنجاب میں وزارت اعلی کا کہا ہوا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے چند ہی ارکان ہیں اس لیے تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے اپنی صفوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے، پرویز الہی نے بھی کہا کہ 10 لاکھ کو چھوڑیں پہلے اپنے ارکان کو متحد کریں، تین دن سے الگ الگ باتیں سن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے