دانیال عزیز

پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔ دانیال عزیز

لاہور (پاک صحافت) دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کے لیے سفارش نہیں کی۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ جو جیت سکتا ہے، اُسے ٹکٹ دیں، میرا کوئی اختلاف نہیں، پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو اُن کی مرضی ہے۔

دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ اصل مسئلہ ملک میں مہنگائی ہے، میں نے پارٹی میں ہر سطح پر مہنگائی سے متعلق مسئلہ اٹھایا۔ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے کہا جو بات پارٹی کے اندر ہے اندر ہی ہونی چاہیے تھی۔ میں تو پارٹی کے اندر ان معاملات پر 5 سال سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی یہی کہتا ہوں معاملہ اچھے انداز میں چلائیں، رانا ثناءاللہ شاید اس بات سے واقف نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے