الیکشن کمیشن

الیکشن میں فورسز کی تعیناتی یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن میں فورسز کی تعیناتی یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کو مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایسا کیا جائے۔ تعیناتی کو سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کیلئے یقینی بنایا جائے اور 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس کے متعلق کنفرمیشن دی جائے۔ اسلام آباد میں اس وقت 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

مراسلہ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے۔ 1500 ایف سی، 1500 رینجرز اور 1500 آزادکشمیر پولیس کے اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8 ہزار 5 سو پولیس اہلکار دستیاب ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 110 اہلکاروں کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے