احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرکے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ احسن اقبال

کراچی (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ بچوں کے دودھ سے لے کر زمین کی کھاد تک پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، عام آدمی سے تعلق رکھنے والی ہر چیز مہنگی ہوئی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس کے اثرات عام آدمی پر ہوں گے، منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب سے زائد کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، ادویات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں عوام پر اتنا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے